کراچی: ریلی کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کررہے 7 پی ٹی آئی کارکن گرفتار

کراچی: ریلی کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کررہے 7 پی ٹی آئی کارکن گرفتار
کیپشن: Karachi: 7 PTI workers arrested protesting against not getting permission to rally

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے سچل میں پولیس نے ریلی کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے سچل تھانے کی حدود سے 7 پی ٹی آئی کارکنان کو حراست میں لیا۔

آج پی ٹی آئی کراچی ڈویژن نے انصاف ہاؤس تا مزار قائد ریلی کا اعلان کیا تھا، لیکن اب تک پی ٹی آئی کے کارکنان انصاف ہاؤس پر جمع نہ ہوسکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو ریلی کے احکامات نہیں ملے، پی ٹی آئی کے کارکنان ریلی نہیں نکالنا چاہتے بلکہ شاہراہ کو بلاک کرنا چاہتے ہیں، ہم قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

  پولیس نے شاہراہ فیصل پر لاٹھی چارج کرنے والے اہلکاروں کو تعینات کردیا ہے اور کہا ہے کہ روڈ بلاک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

دوسری جانب کراچی کے انصاف ہاؤس پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، پولیس نے انصاف ہاؤس کے باہر شاہراہ فیصل پر بھی ناکہ لگا دیا ہے۔