' کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا،غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں'

' کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا،غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں'

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا،غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ناروال میں جاں بحق لیگی کارکن محمد یوسف کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے محمد یوسف کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کی اور مزید کہا کہ قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ سیاست کو نفرت اور ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنا معاشرے کے لئے بڑا چیلنج ہے۔ سیاست خدمت اور اصلاح کا نام ہے تشدد اور عدم برداشت کا نہیں۔ سیاست کو ذاتیات اور تشدد کی حد تک پہنچانے والے لوگ ہی اصل قوم کے دشمن ہیں۔