عازمین حج کیلئے فلائٹ آپریشن کا شیڈول اب تک جاری نہ ہو سکا

عازمین حج کیلئے فلائٹ آپریشن کا شیڈول اب تک جاری نہ ہو سکا
عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کے لیے پہلے سے حج فلائٹ آپریشن کا شیڈول فی الحال اب تک جاری نہیں ہو سکا اور پی آئی اے سمیت نجی ایئر لائنز نے فلائٹ آپریشن شیڈول جاری نہ ہونے پر تشویش کااظہار بھی کیا ہے ۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ فلائٹ آپریشن 31 مئی سے شروع ہونا تھا جو کےاب تک جاری نہیں ہو سکا ہے ، وزارت مذہبی امورکی طرف سے حج فلائٹ آپریشن سے متعلق پالیسی ابھی تک جاری نہیں ہوئی ہے کہ جس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن کا شیڈول جاری نہیں ہو سکا ہے ۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ عازمین حج کو پیکج یا اخراجات کی تفصیل بھی اب تک معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے سمیت نجی ائیرلائنز نے فلائٹ آپریشن شیڈول جاری نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔