ابرار الحق کی کرن جوہر کو دی جانے والی دھمکی کام کر گئی

ابرار الحق کی کرن جوہر کو دی جانے والی دھمکی کام کر گئی
لاہور: پاکستان کے معروف گلوکار ابرار الحق کی مشہور بھارتی فلم ساز کرن جوہر کو دی گئی قانونی چارہ جوئی کی دھمکی کام کر گئی اور کرن جوہر نے گھٹنے ٹیک دیئے ۔ تفصیل کے مطابق فلمساز کرن جوہر نے اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم جگ جگ جیو کے لیے چوری کیے جانے والے گانے نچ پنجابن نچ کا کریڈٹ ابرار الحق کو دے دیا ہے۔ کرن جوہر نے فلم کے گانے پنجابن کا پوسٹر شیئر کیا ہے ،کہ جس میں گانے اور لیرکس کا کریڈٹ ابرار الحق اور بھارتی موسیقار تنشک باغچی کو دیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ پاکستانی گلوکاروں کے گانے چوری ہونا کوئی نئی بات نہیں، بالی ووڈ فلم سازوں نے متعد بار پاکستانی گانوں کو چوری کیا ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ پاکستان کے صف اول کے گلوکار بھارتی “پلیجرازم” کا شکار ہوئے ہیں تو یہ غلط نہ ہوگا مزید پڑھیں:کرن جوہر نے ابرارالحق کا مشہورِ زمانہ گانا “نچ پنجابن” چوری کرلیا

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔