سندھ حکومت کا ودہولڈنگ ٹیکس ، کیپیٹل ویلیو ٹیکس وصول کرنے سے انکار

سندھ حکومت کا ودہولڈنگ ٹیکس ، کیپیٹل ویلیو ٹیکس وصول کرنے سے انکار

 (ویب ڈیسک ) ایف بی آر اور سندھ حکومت آمنے سامنے آگئے۔   سندھ  حکومت کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس اور کیپیٹل ویلیو ٹیکس وصول کرنے سے انکار کردیا گیا۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے سندھ کے 4 ارب 42 کروڑ روپے کی غیر قانونی کٹوتی کی ہے ، ایف بی آر کٹوتی کی گئی رقم سود کے ساتھ ادا کرے ۔

سندھ حکومت کا وفاق  کیلئے  ودہولڈنگ ٹیکس اور کیپیٹل ویلیو ٹیکس وصول کرنے کا معاملہ سندھ کابینہ میں رکھنے کا فیصلہ،  سندھ کابینہ کے کل کے اجلاس میں ایجنڈا نمبر 2 میں مذکورہ نقطہ شامل کرلیا گیا۔ سندھ کابینہ سے وفاق کے ٹیکس وصول نہ کرنے کی منظوری لی جائے گی۔

واضح رہے کہ   وزیر اعظم شہباز شریف نے سندھ کو ایف بی آر سے رقم واپس دلانے کا وعدہ کیا تھا۔ 

Watch Live Public News