پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم کیسا رہے گا؟

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم کیسا رہے گا؟
اسلام آباد ( پبلک نیوز) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم کی متوقع صورتحال۔ اسلام آباد میں موسم بدستورخشک اورسرد رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستورخشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی اضلاع میں اسموگ اوردھند میں اضافے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم بدستورخشک اورپہاڑی علاقوں میں رات اورصبح کے دوران شدید سردرہے گا۔ پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اورصوابی میں اسموگ اوردھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ ‎چترال، دیر، سوات میں ہلکی بارش اورپہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم بدستورخشک رہے گا۔ صبح کے اوقات میں سکھر، لاڑکانہ ، شہید بینطیر آباد، موہنجوداڑہ اورگردونواح میں ہلکی دھند اور اسموگ چھائے رہنے کا ‏امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اورخشک ر ہے گا۔ ‎ ‎ کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود، رات اورصبح کے اوقات میں موسم شدیدسردرہےگا۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اورپہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔