مصطفیٰ فاران نے کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں سلو ر میڈل جیت لیا

مصطفیٰ فاران نے کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں سلو ر میڈل جیت لیا
کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے مصطفیٰ فاران بیگ نے سلور میڈل جیت لیا۔ نیوزی لینڈ میں ہونی والی چیمپئن شپ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے مصطفیٰ فاران بیگ نے 110 کلو جونیئر کلاس میں حصہ لیا،مصطفی فاران بیگ نے مجموعی طور پر 640 کلو وزن کو اٹھایا۔مصطفیٰ فاران بیگ نے مجموعی وزن پر سلور میڈل حاصل کیا ہے، ڈیڈ لفٹ اور اسکاٹ ۔ بنچ پریس میں بھی مصطفیٰ فاران بیگ کو سلور میڈل ملا ہے۔ علاوہ ازیں مصطفیٰ فاران بیگ نے مجموعی طور پر ایونٹ میں 4 سلور میڈلز حاصل کیے ہیں ، انہوں نے اسکاٹ میں 250 ، ڈیڈ لفٹ میں 255 اور بنچ پریس میں 135 کے جی وزن اٹھایا۔ ویلز سے تعلق رکھنے والے مورگن ڈیلن نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا ۔مصطفیٰ فاران نے ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2019 میں دو گولڈ میڈلز بھی جیتے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔