کالعدم تنظیم پر پابندی سے متعلق الیکشن کمیشن کی وضاحت

کالعدم تنظیم پر پابندی سے متعلق الیکشن کمیشن کی وضاحت
اسلام آباد: کالعدم تحریک لبیک پر پابندی لگانے کے لیے الیکشن کمیشن کے کردار سے متعلق خبروں پر الیکشن کمیشن کی وضاحت سامنے آ گئی. الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق آئین پاکستان کے آرٹیکل 17 (2) اور الیکشن ایکٹ کی دفعہ 212 کے تحت وفاقی حکومت کسی بھی جماعت پر پابندی کا اعلان کرے گی، وفاقی حکومت نے سیاسی جماعت پر پابندی کے لیے 15 دن کے اندر ریفرنس سپریم کورٹ کو بھیجنا ہوتا ہے، اگر سپریم کورٹ ریفرنس کے حق میں فیصلہ دے تو متعلقہ سیاسی جماعت فوری طور پر تحلیل تصور ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والی وضاحت کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن متعلقہ سیاسی جماعت کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی یا لوکل گورنمنٹ بننے کے لئے نااہل قرار دے گا۔ ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن بذریعہ گزٹ سیاسی پارٹی کے ممبران کو نااہل قرار دے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔