پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،29ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،29ستمبر 2021
پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جب گزشتہ روز کورونا مثبت کیسز شرح سوا تین فیصد کے قریب رہی، کورونا سے مزید 52 مریض جان کی بازی ہار گئے، جبکہ کورونا کے 3ہزار 948 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ فواد چودھری اور اعظم سواتی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے خلاف بیانات،ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزراء کوجواب جمع کرانے کے لئے مزید تین ہفتوں کی مہلت دے دی،مقررہ وقت میں جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں الیکشن ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان بھی مستعفی، آج بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں وسیم خان کے استعفے کا معاملہ زیر بحث لایا جائے گا، وسیم خان چیئر مین کرکٹ بورڈ سے اختلافات اور نئی انتظامیہ میں اپنے اختیارات کے کم ہونے پر ناراض تھے۔ ایم 9 موٹروے پر کراچی نوری آباد کے قریب تیز رفتار بس اور ٹرک میں تصادم، 5 مسافر جاں بحق جبکہ بیس سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، بس زائرین کو لیکر کراچی سے خیر پور جا رہی ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور انتخابی اصلاحات کا معاملہ، وزیراعظم کا اتحادی جماعتوں کو اعتمادمیں لینے کا فیصلہ، پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے بلالیا، پارٹی واتحایوں کو انتخابی اصلاحات بل میں ترمیم پر بریفنگ دی جائے گی،وزیراعظم عمران خان دیگر اہم قومی معاملات پر بھی اراکین کو آن بورڈ لیں گے۔

Watch Live Public News