نبیٔ کریم ﷺ نے مساوات و انصاف قائم کرنا سکھایا،بلاول بھٹو زرداری

نبیٔ کریم ﷺ نے مساوات و انصاف قائم کرنا سکھایا،بلاول بھٹو زرداری
سابق وزیرِ خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیغمبرِ اسلام ﷺ نے معاشرے میں مساوات و انصاف قائم کرنا سکھایا ہے۔ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پیغام میں بلاول بھٹو زردار نے کہا کہ نبیٔ مہربان ﷺ کی تعلیمات کی پیروی کرنے سے زندگی بہتر بنائی جا سکتی ہے۔ سابق وزیرِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ حضرت محمد ﷺ کا پیغام انسانیت کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گا۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں جشنِ عیدِ میلاد النبیﷺ آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔