”مفتاح کی برتری کیسے کم ہوئی، پورے پاکستان نے دیکھا“

”مفتاح کی برتری کیسے کم ہوئی، پورے پاکستان نے دیکھا“

لاہور(پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا این اے 249 کے عوام کا شکریہ، مفتاح اسماعیل کو مبارکباد اور شاباش۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا ایک پیغام میں کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل نے جس طرح دن رات کام کیا، اس پر انہیں خراج تحسین کرتا ہوں، پورا یقین ہے الیکشن کمیشن انصاف اور شفافیت کے تقاضے پورے کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کی جیت اور ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی، پورے پاکستان نے دیکھا، اللہ تعالی پر بھروسے اور قومی و عوامی جذبے سے آگے بڑھتے رہیں گے۔ این اے 249 میں مسائل کے خاتمے کے لئے اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے۔ تمام پارٹی عہدیداروں بالخصوص کراچی کی ٹیم کو بھی شاباش دیتا ہوں۔

یاد رہے کہ 276 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ موصول ہو گیا۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل نے 16156 ووٹ حاصل کر کے فتح حاصل کر لی۔ نون لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل 15573 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ٹی ایل پی کے نذیر احمد 11125 ووٹ لے کر تیسرے، پی ایس پی کے مصطفیٰ کمال 9227 ووٹ لے کر چوتھے، پی ٹی آئی کے امجد آفریدی 8922 ووٹ لے کر پانچویں اور ایم کیوایم کے حافظ محمد مرسلین 7511 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر رہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔