اسرائیل: مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑسے44 افراد ہلاک

اسرائیل: مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑسے44 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: اسرائیل میں مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 44 افراد ہلاک ہو گئے. اسرائیلی وزیر اعظم نے واقعے کو ’بڑی تباہی‘ قرار دے دیا.

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے علاقے گیلیلی میں ایک مذہبی تقریب میں بھگدڑ سے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسرائیل کی نیشنل ایمرجنسی سروس نے بغیر کسی اعدادوشمار کے بتاتے ہوئے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مزید درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

اس تہوار کے لئے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں یہودی گیلیلی کے علاقے میرون گاؤں کی زیارت کرتے ہیں۔اس سلسلے میں رات بھر عبادات اور مذہبی رقص کے ذریعے جشن منایا جاتا ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔