کراچی (پبلک نیوز) سندھ حکومت کا ایک اور انسانیت دوست اقدام، دوران ملازمت کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے ملازمین کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔ نوٹيفکيشن بھی جاری کر ديا گیا۔اجاری کردہ نوٹيفکيشن کے مطابق دورانِ ملازمت اگر کوئی ملازم کورونا کی وجہ سے انتقال کر جاتا ہے تو سندھ حکومت کی جانب سے ورثاء کو 10 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔ یہ معاوضہ کنٹریکٹ ملازمین کیلئے بھی ہو گا۔
سندھ کابینہ کے فیصلہ کے بعد محکمہ خزانہ نے نوٹيفکيشن جاری کر ديا۔ محکمہ خزانہ نے تمام سیکریٹریز، کمشنرز اور دیگر کو لیٹر جاری کر دیا۔