پی ٹی آئی کا مزاکرات کی ناکامی پر بڑی تحریک اور لانگ مارچ کا عندیہ

پی ٹی آئی کا مزاکرات کی ناکامی پر بڑی تحریک اور لانگ مارچ کا عندیہ
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے مزاکرات کی ناکامی پر بڑی تحریک اور لانگ مارچ کا عندیہ دے دیا ۔ پاکستان تحریک انصاف نے مزاکرات کی ناکامی کی صورت میں اپنی حکمت عملی مرتب کر لی ہے، پی ٹی آئی نے مزاکرات کی ناکامی پر بڑی تحریک اور لانگ مارچ کا عندیہ دے دیا ۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف مذاکرات کی کامیابی چاہتی ہے،مزاکرات کی ناکامی کی صورت میں حکمت عملی مرتب کرلی ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ آئین کو ردی کا ٹکڑا اور عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھ لیا جائے اور تحریک انصاف خاموش بیٹھ جائے۔ فواد چودھری نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کیلئے تیار ہو جائیں، تحریک کا آغاز کل لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں ریلیوں سے ہو رہا ہے، اس کا نقطہ عروج ایک تاریخی لانگ مارچ ہو گا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔