لاہور ( پبلک نیوز) محکمہ صحت پنجاب نے کورونا وباء کی چوتھی لہرکے پیش نظر شہر لاہورمیں میو ہسپتال، جناح ہسپتال، جنرل ہسپتال کے تمام آپریشن بند کردئیے۔ ڈاکٹراحمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ نشتر ہسپتال ملتان میں تمام آپریشن دو ہفتوں کے لے ملتوی کر دئیے ہیں۔ ان ہسپتالوں میں مریضوں کے ایمرجنسی آپریشن معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔ سیکرٹری صحت نے کہا کہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے اس ضمن میں مراسلہ جاری کر دیا۔