آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سوات پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سوات پہنچ گئے
پاک فوج کا فلڈ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سوات پہنچ گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سوات میں آرمی چیف کالام اور کمراٹ کے گردونواح میں پھنسے ہوئے افراد کے انخلاء کا جائزہ لیں گے جبکہ آرمی چیف علاقے میں جاری امدادی کارروائیوں کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے ڈیٹا کے مطابق ملک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کیلئے پاک آرمی کے 82 ہیلی کاپٹرز پروازیں کر چکے ہیں، ہیلی کاپٹرز کی 27 پروازوں میں سے 316 شہریوں کو ریسکیو کیا گیا ہے، 24 گھنٹوں کے دوران آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے امدادی اشیا اور 23.753 ٹن راشن فراہم کیا ہے جبکہ پاک آرمی کے 51 فری میڈیکل کیمپس میں 33025 مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔