عمران خان پر قاتلانہ حملہ: کتنی گولیاں لگیں؟ فرانزک رپورٹ سامنے آگئی

عمران خان پر قاتلانہ حملہ: کتنی گولیاں لگیں؟ فرانزک رپورٹ سامنے آگئی
اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں انہیں کتنی گولیاں لگیں؟ مکمل فرانزک رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں استعمال ہونیوالے اسلحے اور گولیوں کی 4صفحات پر مشتمل فرانزک رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق رپورٹ عمران خان پر حملے کے بعد 31 گولیاں یا ان کے خول ملے ہیں۔ 3 گولیوں کے ٹکرے کنٹینر پر لگے۔ کنٹینر کی گرل سے تین گولیوں کے ٹکرے ملے، گولی کا ایک خول دکان میں زمین سے اور 14 خول سڑک سے ملے۔ ملزم نوید کے گھر کے قریب گراؤنڈ سے 10 خول ملے۔ چار گولیاں ایسی تھیں جو نوید کے پستول سے چلی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق موقع سے ملنے والی 2 گولیاں ایسی ہیں جو کلاشنکوف کی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گولیوں میں 2 ایسی تھیں جو کسی چیز کو لگنے کے بعد عمران خان کو لگیں، ایک مکمل گولی بھی عمران خان کو لگی، ایک دھات کا ٹکرا بھی عمران خان کے جسم میں پیوست ہوا جو نکال لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم سے ملنے والے ایک پستول کا بھی فارنزک ہوا جس سے ایک فائر ٹیسٹ کیا گیا، حملے میں زخمی احمد چٹھہ اور عمران یوسف کو لگنے والی گولیوں کا بھی فرانزک کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔