کھانسی کے شربت میں غیر معیاری ایتھنول پائے جانے کا انکشاف

کھانسی کے شربت میں غیر معیاری ایتھنول پائے جانے کا انکشاف

 ویب ڈسک : کھانسی کے شربت میں غیر معیاری ایتھنول پائے جانے کا انکشاف ہونے پر ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق کھانسی کے شربت میں غیر معیاری ایتھنول پائے جانے کے انکشاف کے بعد ڈی جی ایکسائز پنجاب نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔

جس میں غیر معیاری ایتھنول والے سیرپ کی تفصیل طلب کی گئی ہے ۔

 ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ  ذمہ دار کمپنیوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

اس حوالے سے چیف کنٹرولر آف ڈرگزپنجاب کو بھی مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News