معروف اداکار و گلوکار فخر عالم کے گھر چوری کی  بڑی واردات

معروف اداکار و گلوکار فخر عالم کے گھر چوری کی  بڑی واردات

(ویب ڈیسک ) پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار فخر عالم کے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  گلوکار فخر عالم کے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے، ملزمان فخر عالم کے گھر کے  تالے توڑ کر سامان لے اڑے۔

پولیس کے مطابق  3سے 4 ملزمان نے بنگلے کے ملازم کو کھانے میں کچھ ملا کر دیا، کھانا کھاتے ہی ملازم بے ہوش ہوگیا،  ملزمان نے گھر میں چوری کی واردات کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  تحقیقات کیلئے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا گیا ہے،   واردات میں چوری ہونیوالے سامان کی مکمل تفصیل فراہم نہیں کی گئی،   فخر عالم بیرون ملک ہیں ، ممکنہ طور پر واپسی کے بعد مقدمہ درج کروایا جائے۔

فخر عالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے گھر چوری کی وادات سے متعلق بتایا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں میرے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے، پولیس  موقع پر موجود ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پولیس جلد ملزمان کو پکڑ لے گی۔

Watch Live Public News