پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،30جولائی ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،30جولائی ، 2021
پاکستان میں کورونا بے قابو ہونے لگا، مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 79 تک جاپہنچی، 24 گھنٹوں کے دوران4 ہزار 537 نئے کیس رپورٹ، مزید 86 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد23 ہزار295 ہوگئی، 62 ہزار723 مریض زیرعلاج، 3 ہزار117کی حالت تشویش ناک ہے۔ کراچی میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھنے لگے،مکمل لاک ڈاؤن لگنے کا امکان، عمومی نوعیت کے پیداواری صنعتی یونٹس، مارکیٹیں اور ٹرانسپورٹ سروس بھی بند کرنے کی تجویز، اسپتالوں میں مریضوں کےلئے گنجائش کم ہونے لگی، وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت آج اجلاس میں اہم فیصلوں کی توقع ہے۔ سندھ میں لاک ڈاؤن کی تجویزپروفاق اورصوبائی حکومت آمنے سامنے، این سی او سی نے مخالفت کردی، اسدعمر کا کہنا ہے کہ ہفتوں شہروں کو بند رکھنا کورونا کا علاج نہیں، پبلک سیکٹر کو ویکسی نیشن کےلئے ایک ماہ کی مہلت دے دی، یکم ستمبر سے صرف ویکسین لگوانے والے ہی کام کرسکیں گے۔ کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بندکرنے کامعاملہ، سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت، حکومتی اقدامات کےخلاف موقف لینے پر عدالت درخواست گزار پر برہم، درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی، درخواست گزار پر 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔