پنجاب: نکاح کیلئے ختم نبوتؐ پر ایمان کے حلف والا فارم استعمال کرنے کی ہدایت

پنجاب: نکاح کیلئے ختم نبوتؐ پر ایمان کے حلف والا فارم استعمال کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ پیجاب پرویزالٰہی نے ختم نبوتﷺ پر ایمان کے حلف والے نئے فارم نکاح کے لیے استعمال کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ پرویز الٰہی کی جانب سے جاری بیان میں یہ کہا گیا ہے کہ اور نکاح رجسٹراروں کو ختم نبوتؐ کے حلف نامے والے نئے فارم دیےجائیں اور دلہا اور دلہن کے لیے ختم نبوتؐ کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ ، نکاح رجسٹراروں کو نئے فارم نہ دینے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی اور نئے فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو 1 ماہ قید اور جرمانے کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پیجاب نے کہا کہ ختم نبوتؐ پر ایمان کاحلف شامل ہونے پرقوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔