سیاسی شخصیت کے بیٹے کا گارڈ کے ذریعے کنٹریکٹر پر تشدد، ویڈیو وائرل

سیاسی شخصیت کے بیٹے کا گارڈ کے ذریعے کنٹریکٹر پر تشدد، ویڈیو وائرل

(ویب ڈیسک ) سیاسی شخصیت کے بیٹے کی   گارڈ کے ذریعے کنٹریکٹر پر تشدد  کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کراچی ڈیفنس میں سیاسی شخصیت کے بیٹے کا گارڈ کے ذریعے کنٹریکٹر پر تشدد، پانچ روز قبل ہونیوالے تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

ویڈیو میں   کنٹریکٹر ابوبکر کو جم سے نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  باہر آتے ہی مسلح گارڈ نے ابوبکر کو پیچھےسے لات ماری اور زمین پر گرا دیا، گاڑی سے مزید گارڈز نے اتر کر کنٹریکٹر کی درگت بنا دی، جان سے مارنے کی بھی دھمکیاں دیں۔

درخشاں پولیس مقدمے کے اندراج کے باوجود سیاسی شخصیات کیخلاف کارروائی نہ کرسکی۔

مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ   گارڈز نے تشدد کرتے ہوئے کہا تم حارث جاکھرانی سے لڑائی کرو گے۔ گارڈز نے کنٹریکٹر کو دھمکی دی کہ  آئندہ نظر مت آنا ورنہ جان سے جاؤ گے۔

Watch Live Public News