ہوائی فائرنگ کرنیوالی لڑکی اسلحہ سمیت گرفتار

ہوائی فائرنگ کرنیوالی لڑکی اسلحہ سمیت گرفتار
لاہور (پبلک نیوز) فیکٹری ایریا پیر کالونی میں لڑکی کے فائرنگ ویڈیو کا معاملہ، ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی ہدایت پرکینٹ پولیس کی فوری کارروائی، ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمہ اسلحہ سمیت گرفتار، ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی ایس ایچ او فیکٹری ایریا کو شاباش۔ ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ شہریوں میں خوف و ہراس پھلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ رواں سال ناجائز اسلحہ (نمائش)کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3115مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔ اب تک3137ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔