فیروز والا (پبلک نیوز) شاہدرہ کی آبادی بوٹا پارک میں گندگی اور گوبرکے ڈھیر، تعفن سے بیماریاں پھوٹ پڑی۔
تفصیلات کے مطابق گٹر ابلنے کی وجہ سے سیوریج کا آلودہ پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ شہریوں کا نماز کے لئے مساجد میں جانا بھی محال ہوچکا ہے، تعفن سے بیماریاں پھوٹ پڑی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بار بار شکایات کے باوجود اب بھی نوٹس نہ لیا گیا تو جی ٹی روڈپر دھرنا دیں گے۔