ہری پور: تیندوا آبادی میں گھس آیا، باپ بیٹے پر حملہ، علاقے میں خوف وہراس

ہری پور: تیندوا آبادی میں گھس آیا، باپ بیٹے پر حملہ، علاقے میں خوف وہراس
کیپشن: ہری پور: تیندوا آبادی میں گھس آیا، باپ بیٹے پر حملہ، علاقے میں خوف وہراس

ویب ڈیسک: ہری پور کی تحصیل خانپور کے نواحی علاقہ مسلم آباد میں تیندوا آبادی میں گھس آیا۔ 

مقامی افراد کے مطابق شیر نے جامن موڑ کے قریب موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے پر حملہ کردیا۔ جس کے نتیجہ میں دونوں شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال خانپور منتقل کردیا گیا ہے۔ 

مسلم آباد اور دیگر علاقے کے لوگوں میں شیر کے آبادی میں گھس آنے کے باعث شدید خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔

Watch Live Public News