(ویب ڈیسک ) پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والا ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔
خیال رہے کہ ملزم کی خاتون سے ڈکیتی واردات اور فائرنگ کی ویڈیو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
ڈکیتی واردات میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جسے بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والا ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا،زخمی ملزم کو ایک گولی بازو اور ایک ٹانگ میں لگی۔
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے سینیئر افسران بے نظیر بھٹو ہسپتال پہنچ گئے۔