خاتون کےپہلےبچےکے22 دن بعد دوسرےبچے کی پیدائش،ڈاکٹرزحیران ہوگئے

خاتون کےپہلےبچےکے22 دن بعد دوسرےبچے کی پیدائش،ڈاکٹرزحیران ہوگئے
کیپشن: خاتون کےپہلےبچےکے22 دن بعد دوسرےبچے پیدائش,ڈاکٹرزحیران ہوگئے

ویب ڈیسک: اکثر جب جڑواں بچے پیدا ہوتے ہیں تو ان کی پیدائش میں منٹوں کا وقفہ ضرور آتا ہے، تاہم ایک ایسی خاتون بھی ہے، جس نے پہلے بچے کی پیدائش کے 22 دن بعد دوسرے جڑواں بچے کو جنم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والی کیلیگھ ڈویلی دو جڑواں بچوں کی ماں بننے والی تھیں، تاہم اس بات سے بے خبر تھیں، کہ آگے چل کر ان کے ساتھ کیا ہونے جا رہا ہے۔

ڈاکٹرز کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ آپ دو جڑواں بچوں کو جنم دینے والی ہیں جبکہ بچوں سے متعلق بھی کوئی پیچیدگی نہیں تھی۔ تاہم جڑواں بچوں میں سے پہلے آرلو کی پیدائش ہوئی۔

لیکن ڈاکٹرز حیران رہ گئے کیونکہ آرلو مردہ پیدا ہوا تھا، تاہم ڈاکٹرز نے ماں کو مطلع کر دیا تھا کہ آپ دوسرے بچے کی بھی قبل از پیدائش کے لیے تیار رہیں، جو کہ شاید زندہ نہ رہ سکے۔

لیکن آرلو کا بھائی اس دنیا میں فورا بعد تو نہ آیا البتہ 22 سالہ خاتون کو درد کی شکایت کم ہونے پر گھر بھیج دیا گیا۔لیکن 22 دن بعد سی سیکشن کے ذریعے جڑواں بچے آسترو کی پیدائش ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز بھی اس پورے واقعے پر حیران دکھائی دیے، ماں کا کہنا تھا کہ نومولود کی پیدائش کے لیے بہت مشکل پیش آئی، اگرچہ ایک طرف خوشی تھی تو دوسری طرف پہلے جڑواں بچے کی موت تھی۔

مینچیسٹر سے تعلق رکھنے والی کیلیگھ کا کہنا تھا کہ پہلے بچے کی پیدائش کے ٹرامے کے بعد میں اسپیچ لیس تھی، جب ڈاکٹرز نے کہا کہ اب آپ گھر چلی جائیں۔ آج تک میں کسی ایسی خاتون سے نہیں ملی ہوں، جس نے 22 دن بعد جڑواں بچے کو جنم دیا ہو۔

تاہم ایک اور اسپتال نے مجھے دوسرا ڈاکٹر اسائن کیا، جبکہ دوسری پیدائش سے قبل میرے چیک اپس چلتے رہے، دن گزرتے رہے، تاہم وہ وقت آیا جب ڈاکٹر نے کہا کہ مجھے خود پر یقین نہیں ہے۔جب آسترو کی پیدائش ہوئی، میں یقین نہیں کر سکتا تھا وہ اس پورے وقت میں سروائیو کر جائے گا۔ 

کیلیگھ 2020 میں جڑواں بچوں کے ساتھ حاملہ ہوئی تھیں، جبکہ ان کے تمام اسکینز معمول کے مطابق تھے۔

پیچیگیاں 2021 تک نہیں تھیں تاہم 15 مارچ 2021 کو اچانک درد اٹھا۔

جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ میں نے پرائیوٹ فیملی ڈاکٹرز سے اپوائنٹمنٹ لی تھیں، پیچیدگیوں سے متعلق پریشان تھی۔ تاہم شدید درد کا شکار تھی۔

Watch Live Public News