ویب ڈیسک: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد ان دنوں انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ کرکٹر کی جانب سے مستحق افراد کو راشن تقسیم اور بے سہارا لوگوں کو افطاری کرائی جارہی ہے، سوشل میڈیا پر انکی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں جن کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبار ک کا آخری عشرہ شروع ہونے میں ایک روز باقی ہے ۔ مخیر حضرات اپنی حیثیت کے مطابق سحر وافطار کرانے کے لئے اہتمام کررہے ہیں، بے سہارا اور مستحق لوگوں کو سحری اور افطار کروا رہے ہیں اور ایسے میں قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد بھی پیچھے نہیں ہیں، وہ بھی اس نیکی کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر انکی ویڈیوز بھی کافی مقبول ہورہی ہے۔
احمد شہزاد کی نئی ویڈیو سامنے آئی جو کہ انہوں نے اپنے ایکس اکاونٹ پر شیئر کی ہے ویڈیو میں وہ بچے کے ساتھ افطاری کررہے ہیں جبکہ خود روزاداروں میں افطاری کے لئے کھانا بھی تقسیم کررہے ہیں۔ ویڈیو کے منظرعام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس عمل کو بے حد پسند کیا اور ان کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
ہم اکیلے نہیں۔
— Ahmad Shahzad ???????? (@iamAhmadshahzad) March 30, 2024
تم اکیلے نہیں۔
جن کا کوئی بھی نہیں ۔ اُن کا بھی ہے خدا۔ ???? pic.twitter.com/G8rG4SvBLA