’ میں اکیلی کافی ہوں‘ ثانیہ مرزا کی نئی ویڈیو آگئی

’ میں اکیلی کافی ہوں‘ ثانیہ مرزا کی نئی ویڈیو آگئی
کیپشن: Sania Mirza's new video
سورس: instagram

(ویب ڈیسک)سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کی کی جانب سے ایک نئی ویڈیو شیئر کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے خوب وائرل ہوئی، صارفین کی جانب سے اس کو لائیک کیا گیا اور ثانیہ مرزا کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں اور اپنی مزاحیہ ویڈیوز اور منفرد تصاویر اپ لوڈ کرتی نظر آتی ہیں، ثانیہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک نئی ویڈیو اپلوڈ کی جو کو صارفین کی جانب سے سراہا گیا۔

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا  ’ جب میں نے یقین کیا تو زندگی ایک اچھے حصے پر چلی گئی‘، ویڈیو میں ثانیہ کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ جب لوگوں نے کہا لڑکی ہو اتنے بڑے خواب مت دیکھو! تو میں نے انہیں خواب کو سچائی میں بدل کر اُن کو بتایا کہ ’اکیلی کافی ہوں‘ 

چیمپئن بننے کے بعد جب ماں بننے کا موقع ملا تو دنیا نے میرے اس فیصلے پر بھی سوال اٹھایا تو بس کورٹ میں انہیں دوبارہ اصلی گیم دکھایا اور زور سے کہا ’ اکیلی ہی کافی ہوں ‘۔

ثانیہ مرزا نے مزید کہا اب چاہیے کچھ بھی ہوجائے ’ وہ اکیلی کافی ہیں ‘سننے اور دیکھنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے ثانیہ نے کہا کہ آپ بھی ایک ایسی ہی کہانی دیکھ سکتے ہیں، سٹرائمنگ ناو آن جیو سینماپریمیئر ، ماہانہ 29 روپے میں۔