ذات پات پر نامناسب تبصرہ ، اداکارہ یوویکا چودھری پر مقدمہ

ذات پات پر نامناسب تبصرہ ، اداکارہ یوویکا چودھری پر مقدمہ

ممبئی(ویب ڈیسک)ذات پات کے حوالے سے نامناسب تبصرہ کرنے پر اداکارہ یوویکا چودھری کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ہریانہ پولیس نے بگ باس میں شرکت کرنے والی اداکارہ یوویکا چودھری کے خلاف اپنے وی لاگ میں ذات پات کو گندگی سے تشبیح دینے پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ بعدازں یوویکا چودھری نے معذرت کے ساتھ کہا کہ انہوں نے اپنے یوٹیوب کے وی لاگ میں جس لفظ کا استعمال کیا وہ اس کا مطلب بھی نہیں جانتی تھیں۔ میں کسی کو تکلیف نہیں دینا چاہتی۔ میں نے یہ غلطی نادانستہ طور پر کی۔ میں اس غلطی پر سب سے معافی چاہتی ہوں۔ امید کرتی ہوں آپ مجھے سمجھیں گے۔اگرچہ ، یووکا نے یہ کہتے ہوئے معذرت کرلی تھی کہ وہ اپنے استعمال کردہ لفظ کے معنی نہیں جانتی ہیں لیکن ویڈیو اب بھی ان کے یوٹیوب چینل پر موجود ہے اور اب بڑے پیمانے پر وائرل ہو رہی ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔