اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا مشن ہے کہ قرص نہیں بلکہ ہنر اور تربیت سے قومیں آگے بڑھتی ہیں۔سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں عثمان ڈار نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کا نوجوانوں سے خطاب میں کیا گیا وعدہ پورا ہونے لگا ہے ٗ چند روز قبل نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے کئے گئے اعلان پر عمل درآمد تیز ی سے جاری ہے ٗ کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے ہائی ٹیک کورسز میں اسکل اسکالرشپ کا سلسلہ جاری ہے ٗ وفاقی حکومت نے 1 لاکھ 70 ہزار نوجوانوں کو اسکل اسکالرشپس فراہم کر دی ہیں۔ عثمان ڈار نے لکھا کہ ’’نوجوانوں میں ووکیشنل اور ٹیکنیکل ٹریننگ کیلئے 10 ارب روپے کی رقم تقسیم ہو چکی ہے ٗ اسکالرشپ حاصل کرنے والوں کو جدید اور ہائی ٹیک کورسز کی تربیت دی گئی ٗ ہائی ٹیک کورسز کس طرح نوجوانوں کی زندگی بدل رہے ہیں؟سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے سلمیٰ عزیز کی کہانی ٹویٹر پر پوسٹ کر دی ٗ سلمیٰ عزیز نے ڈاکومینٹری اینڈ فلم میکنگ کورس کے ذریعے اپنا خواب پورا کر لیا۔https://twitter.com/UdarOfficial/status/1398886813155184640سلمیٰ عزیز کا کہنا ہے کہ ’’شادی کے بعد ملازمت جاری رکھنا ممکن نہیں تھا، کامیاب جوان اسکل اسکالرشپ پروگرام میں کورسز کا اجراء ہوا تو اپلائی کر دیا ٗ رجسٹریشن ہوئی تو نیشنل اسکل یونیورسٹی سے ٹاپر کی حیثیت میں مکمل کیا، اب نوکری نہ ہونے کے باوجود گھر بیٹھے آن لائین پیسے کما رہی ہوں، وزیراعظم عمران خان اور کامیاب جوان پروگرام ٹیم کی شکرگزار ہوں‘‘۔ عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر اربوں روپے پر مشتمل خطیر رقم جاری کر دی گئی ہے، اسکل اسکالرشپ کے ذریعے نوجوان روایتی شعبوں کے ساتھ ہائی ٹیک کورسز بھی سیکھ سکیں گے، 10 ارب روپے سے اب تک 1 لاکھ 70 ہزار نوجوانوں کو ٹیکنیکل/ ووکیشنل تعلیم دی جا چکی ہے، نوجوانوان میں رقم کی تقسیم اور تربیت کی فراہمی کا عمل بلا تعطل جاری رہے گا۔