حمزہ شہباز شریف کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست دائر

حمزہ شہباز شریف کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست دائر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لئے درخواست دائر کر دی ہے۔ میاں محمود الرشید کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت صوبائی چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پاکستانی آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح ہونے کے بعد حمزہ شہباز اپنی اکثریت کھو چکے ہیں، وہ وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے۔ پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز شریف اس وقت غیر قانونی طور پر وزیراعلیٰ کے عہدے پر براجمان ہیں اور اپنے منصب کا استعمال کر رہے ہیں، لہٰذا عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ ان کو منصب سے ہٹایا جائے۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے اس درخواست کو مرکزی کیس کے ساتھ سننے کا فیصلہ کیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔