لاہور ( پبلک نیوز) این اے 133کا الیکشن، پنجاب حکومت کی ن لیگ سے نفرت کھل کر سامنے آ گئی۔ حکومتی ایماء پر شائستہ پرویز ملک کے بینرز اتارنا شروع کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور نےٹرک پر چڑھ کر شائستہ پرویز ملک کے بینرز اور پلے کارڈز اتارے۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے اہلکار این اے 133کے امیدوار جمشید چیمہ کے بینرز نہ اتارے۔ این اے 133 کے الیکشن 5 دسمبر کو ہوں گے۔ یاد رہے کہ این اے 133کی سیٹ ن لیگ کے ایم این اے پرویز ملک کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔