وزیراعظم نےوفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم نےوفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے منگل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں معاشی، سیاسی اور سلامتی سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کالعدم جماعت سے متعلق حکومتی نکتہ نظر سے کابینہ کو آگاہ کریں گے۔ کالعدم جماعت کے احتجاج سے ہونے والے نقصان بارے بھی کابینہ کو آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں کالعدم جماعت سے وزیر اعظم کی ملاقات، اور کمیٹی سطح کے مذاکرات پر بات ہوگی۔ کابینہ کو ای وی ایم، اوورسیزکو ووٹنگ کا حق دینے پر بریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کا پندرہ نکاتی ایجنڈا وزراء کو جاری کردیا گیا۔ وفاقی کابینہ کو معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزارت اطلاعات و نشریات و ذیلی شعبوں میں خالی آسامیوں کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ وزارت تجارت کے ذیلی اداروں میں خالی آسامیوں کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ کابینہ گھروں کی تعمیر سے متعلق 1973 کے رولز آف بزنس میں ترمیم کی منظوری دے گی۔ بریگیڈیر ر شجاع الحسن کی پاکستان اسٹیل کے دوبارہ سی ای او تقرری کی سمری پیش کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ 20 سال سے زیادہ قدیم و یونیک کاروں کی درآمد پر دوبارہ پابندی ہٹانے پر غور کرے گی۔ وفاقی کابینہ جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی کی تعمیر نو کی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ شیخ زید اسپتال لاہور اور پمز اسپتال اسلام آباد کے بورڈ آف گورنرز کی منظوری دے گی۔ پیٹرولیم ڈویزن کی ذیلی کمپنیوں کے بورڈز میں ایکس آفیشو ڈائریکٹرز کی نامزدگی پر غور ہوگا۔ جنرل پاور جنریشن کمپنی، گدو کے سی ای اوکی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ لاکھڑا پاور جنریشن کمپنی کے سی ای او کو اضافی ذمہ داری سونپنے کی منظوری دے گی۔ کابینہ اجلاس میں فیسکو کے چیف ایگزیکٹیو کی تعیناتی کی منظوری بھی دی جائے گی۔ پاکستان انجیئرنگ کونسل کی گورننگ باڈی کے ارکان کی نامزدگی کی جائے گی۔ سیکٹر ای 12 کی ڈویلپمنٹ بارے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور لیجیسلیٹیو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔