مہلک کورونا وائرس سے مزید 39 مریض جاں بحق
04:26 AM, 30 Sep, 2021
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے جب گزشتہ روز بھی مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد کے قریب رہی، مہلک کورونا وائرس سے مزید 39 مریض جاں بحق ، ملک بھر میں اب تک 27 ہزار 729 مریض کورونا کا شکار ہو کر زندگی سے ناطہ توڑ چکے ہیں۔ https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1443383365944725508 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 52 ہزار 635 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے افسوسناک طور پر 1 ہزار 742 مریض مہلک وائرس کا شکار نکلے، ملک بھر میں اس وقت 3 ہزار 768 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.30 فیصد رہی، پاکستان بھر میں مجموعی طور پر اب تک 11 لاکھ 69 ہزار 566 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2 ہزار 377 مریضوں اس مہلک وبا سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔