پی ٹی وی کا خسارہ ختم، اس سال کتنے ارب کما لئے؟

پی ٹی وی کا خسارہ ختم، اس سال کتنے ارب کما لئے؟
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن منافع میں آگیا ہے ، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی سیریز منسوخی کے باوجود پی ٹی وی اس سال خسارے میں نہیں ہے۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1443434802376593411 سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ”ایک طویل عرصہ خسارے کے بعداس سال پاکستان ٹیلی ویژن 1.3 ارب روپے منافع کما رہا ہے، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کے التواء کی وجہ سے ہمارا تیس کروڑ کا نقصان ہوا اگلے سال مجھے امید ہے کہ ہم منافع کے تمام ریکارڈ توڑ لیں گے،PTV کی مینجمنٹ اور ورکرز کو اس کارکردگی پر مبارکباد“۔ یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن سمیت کئی حکومت ادارے مسلسل خسارے میں جا رہے تھے، مگر اب پاکستان ٹیلی ویژن کے منافع میں آنے سے ملکی کاروباری فضا میں ایک مثبت تبدیلی آنے کا امکان ہے، فواد چوہدری نے وفاقی وزیر اطلاعات کا قلمدان سنبھالنے کے بعد پاکستان ٹیلی ویژن کے ذیلی چینلز کو ایچ ڈی بھی کیا ہے۔

Watch Live Public News