شہزاد اعظم نے 95 فرسٹ کلاس میچز میں 1494 رنز اسکور کئے تھے۔انھوں نے 388 وکٹیں بھی حاصل کی تھی۔ ان کا تعلق سیالکوٹ سے تھا اور وہ اسلام آباد کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے تھے۔ خیال رہے کہ شہزاد اعظم ناردرن کی نمائندگی بھی کرچکے تھے۔Just arrived in Australia and really shocked to hear about Shahzad's death????. He was such a great boy. May Allah grant him highest ranks in jannah Ameen. Thoughts and prayers with his family. #RIPShahzad pic.twitter.com/ddJaSkOgec
— Umar Gul (@mdk_gul) September 30, 2022
پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر کرکٹرشہزاداعظم حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے رہائشی شہزاد اعظم کو جمعرات کی رات دل کی تکلیف ہوئی تھی جس وجہ سے انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔ ڈاکٹرز نے ان کا ای سی جی کیا اور رپورٹ بہتر آنے پر انھیں گھر جانے کی اجازت بھی دے تھی۔ گھر پہنچنے پر شہزاد کو دل کا جان لیوا دورہ پڑا اور 36 سالہ کھلاڑی خالق حقیقی سے جا ملے۔