پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،1ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،1ستمبر 2021
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پٹرول ڈیڑھ روپے سستا ہو کر فی لٹر 118 روپے 30 پیسے کا ہو گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی ڈیڑھ روپے کمی، 12 بجتے ہی قیمتوں میں کمی کا اطلاق ہو گیا. طالبان کی سپریم کونسل کا 3 روزہ اجلاس ختم، نئی اسلامی حکومت اور کابینہ کی تشکیل سے متعلق اہم فیصلے کر لیے گئے، ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کہتے ہیں شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، اور ان سے اچھے برتاؤ کیا جائے گا،، سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ نے سب کو ذمہ داریوں سے آگاہ کر دیا۔ وادی پنجشیر میں افغان طالبان اور مخالف اتحاد کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں، دونوں طرف ہلاکتوں اور زخمیوں کا خدشہ، طالبان کے خلاف اتحاد کے ترجمان فہیم دستی کا 8 طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ، طالبان نے تاحال کوئی بیان جاری نہ کیا، افغانستان کا واحد صوبہ پنجشیر تاحال طالبان کے کنٹرول میں نہیں۔ پینٹاگون نے امریکی انخلا مکمل ہونے کی تصدیق کردی، امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل میکنزی نے انخلا کے آپریشن کو تاریخی کامیابی قرار دے دیا،انھوں نے کہا امریکی مشن کے دوران اسامہ بن لادن سمیت القاعدہ کے کئی دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر کی ملاقات، خطے کی ترقی، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال، آرمی چیف کا کہنا ہے سی پیک کے خلاف مذموم مقاصد ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ چینی سفیر نے خطے میں امن اور استحکام لانے کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔