اسرائلی بمباری سے غزہ کے 70 فیصد مکانات تباہ

اسرائلی بمباری سے غزہ کے 70 فیصد مکانات تباہ
غزہ : اسرائیلی بمباری سے غزہ کے 70 فیصد مکانات تباہ ہو گئے۔ سرکاری میڈیا آفس کے مطابق، اسرائیل کی غزہ پر تقریباً تین ماہ سے جاری مسلسل بمباری سے محصور فلسطینی انکلیو میں 70 فیصد مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل کی بمباری میں 200 سے زائد آثار قدیمہ کو تباہ کر دیا گیا تھا جسے جدید تاریخ میں سب سے زیادہ تباہ کن سمجھا جاتا ہے۔ وال سٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں 439,000 گھروں میں سے تقریباً 300,000 مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔ سیٹلائٹ کی تصاویر کا تجزیہ کرتے ہوئے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر گرائے گئے 29,000 بموں میں رہائشی علاقوں، بازنطینی گرجا گھروں، ہسپتالوں اور شاپنگ سینٹرز کو نشانہ بنایا گیا ہے اور تمام شہری انفراسٹرکچر کو اس حد تک نقصان پہنچا ہے کہ ان کی مرمت نہیں کی جا سکتی۔ ادھر غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں میں غزہ میں کم از کم 21,822 افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ 56,451 زخمی ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 150 افراد شہید اور 286 زخمی ہوئے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔