شاہد عمران قریشی ملتان میں مارشل آرٹ کے ماسٹر محمد جہانزیب کو تلوار بازی کا اتنا شوق ہے کہ انہوں نے اپنے گھر میں ہی مہنگی سے مہنگی چھوٹی بڑی ہر قسم کی تلواریں جمع کر رکھی ہیں۔ تلوار بازی کا جنون ان کے سر پر سوار ہو گیا۔ 35 سالہ اس جنونی نے اپنے گھر میں 30 سے زائد تلواریں جمع کر رکھی ہیں۔ جن میں شبہہ ذوالفقار، ارطغرل غازی کی تلوار، اس کے ساتھی کا کلہاڑا اور مختلف ہالی وڈ فلموں کے کرداروں کی نئی اور پرانی تلواریں شامل ہیں۔ سامنے والے دشمن پر کیسے وار کرنا ہے اور اپنے آپ کو کیسے بچانا ہے مارشل آرٹ کے ماسٹر محمد جہانزیب نے بڑی مہارت کے ساتھ تلوار بازی میں یہ سب کر کے دیکھایا محمد جہانزیب کا کہنا ہے ان نایاب تلواروں کے لیے کسی لائسنس کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ یہ صرف شو پیس کے لیے ہوتی ہیں۔