ترکی میں خوفناک آگ، پاکستان نے مدد کی پیشکش کر دی

ترکی میں خوفناک آگ، پاکستان نے مدد کی پیشکش کر دی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترکی کے جنگلات میں لگنے والی آگ خوفناک صورتحال اختیار کر گئی۔ اس حوالے سے پاکستان کی جانب سے ہر طرح کی ممکن مدد کرنے کی پیش کش کی گئی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنی ایک ٹویٹ میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ ہم ترکی کی حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ ہیں اور اس کے جنگلات میں بھڑک اٹھنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے المناک ضیاع پر ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے مزید لکھا گیا کہ کہ مشکل کی ان گھڑیوں میں پاکستان ترک حکومت اور عوام کو درکار ہر مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔ خیال رہے کہ ترکی میں تیز ہواؤں کے باعث جنگلات کی آگ بے قابو ہو کر بڑھتی چلی گئی۔ آگ قریباً ترکی کے 21 اضلاع کے 60 سے زائد مقامات پر پہنچ گئی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے ترک انتظامیہ ہر طرح سے کوشاں ہے اور بعض مقامات پر قابو پانے میں کامیاب بھی ہو چکی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔