ایبٹ آباد: مقامی افراد سے تصادم میں تیندوا ہلاک

ایبٹ آباد: مقامی افراد سے تصادم میں تیندوا ہلاک

ویب ڈیسک: ایبٹ آباد میں مقامی افراد سے تصادم میں ایک تیندوے کی ہلاکت کا واقعہ سامنے آیا ہے، حکام نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔

گزشتہ روز سے ایبٹ آباد کے علاقے کی ویڈیو وائرل ہو رہی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقامی افراد ہجوم کی صورت میں ایک تیندوے کی طرف لپکتے ہیں۔ ایسے میں تیندوا بھی پلٹ کر ایک شخص پر حملہ کر دیتا ہے۔ ایسے میں ہجوم میں سے ایک شخص تیندوے کے سر پر ڈنڈوں سے وار کرتا ہے اور باقی افراد پتھر مارتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس تصادم میں ایک شخص زخمی ہو جاتا ہے جبکہ تیندوا موقع پر ہی ہلاک ہو جاتا ہے۔

وائلڈ لائف حکام نے بھی ایسے واقعے کے پیش آنے کی تصدیق کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع ایبٹ آباد کی یونین کونسل پلک میں پیش آیا ہے۔ واقعہ میں زخمی ہونے والا شخص اسلام آباد میں زیرعلاج ہے۔

ایوبیہ نیشنل پارک محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق تیندوا آبادی کی طرف نہیں گیا بلکہ مقامی افراد نے خود اس پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا تاکہ وہ کوئی نقصان نہ پہنچا سکے، حکام کے مطابق 1984 سے لے کر اب تک ایبٹ آباد کے علاقے میں سو سے زائد تیندوے ہلاک ہو چکے ہیں۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔