جہانگیر ترین، علی ترین پر اربوں کرپشن کا مقدمہ درج

جہانگیر ترین، علی ترین پر اربوں کرپشن کا مقدمہ درج
اسلام آباد ( پبلک نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین ٗ علی ترین اور داماد کے خلاف منی لانڈرنگ اور غیر ملکی کمپنی میں اربوں روپے کے غیر قانونی شیئرز منتقل کرنے کا الزام ٗ جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کے خلاف فراڈ اور 2ارب 20کروڑ کی منی لانڈرنگ کے مقدمات درج کر لئے گئے ٗ ایف آئی اے لاہور کی تحقیقاتی ٹیم نے 3ارب 14 کروڑ کے فراڈ کا مقدمہ 22 مارچ کو درج کیا۔تفصیلات کے مطابق جے ڈی ڈبلیو کے سی ای او جہانگیر ترین، علی ترین اور داماد پر ایف آئی آر 22 مارچ کو درج کی گئی ہے ٗ بند فیکٹری میں پیسے لگاکر 3 ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی، ملزمان پر چینی کی ذخیرہ اندوزی، خورد برد اور دھوکہ دہی کا الزام لگایا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق کمپنی کے باقی عہدیداروں کیخلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ جہانگیر ترین نے اس حوالے سے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا ہے کہ ان پر لگائے جانے والے الزام بے بنیاد ہیں ٗ نجی آڈٹ فرم ان کی کمپنیوں کے اکائونٹس کو پہلے ہی درست قرار دےچکی ہے ٗ میں نے تمام شیئرز اور کھاتے قانون کے مطابق منتقل کئے ہیں۔

Watch Live Public News