ویڈیو: مریم مسیحی برادری کی بستی پہنچ گئیں،ایسٹر کی مبارکباد، خواتین میں گھل مل گئیں ، کیک بھی کاٹا

(ویب ڈیسک ) مریم مسیحی برادری کی بستی پہنچ گئیں، ایسٹر کی مبارکباد، خواتین میں گھل مل گئیں ، ایسٹر کا کیک بھی کاٹا.

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف ایسٹر پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ، پنجاب میں پہلی مرتبہ ایسٹر گرانٹ کا اجرا کردیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شیخو پورہ کے  نواح میں مسیحی برادری کی بستی پہنچ گئیں،انہوں نے صفدر آباد کے گھروں میں جاکر مسیحی گھرانوں کو ایسٹر گرانٹ چیک پیش کئے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مسیحی برادری کو مبارکباد دی، مسیحی خاندان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پرجوش استقبال کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مسیحی خواتین کو گلے لگا کر مبارک باد دی  اور ان میں گھل مل گئیں ، انہوں نے خواتین سے پوچھا کہ  "آپ نے ایسٹر پر کیا پکا یا، کپڑے کیسے بنائے" ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بزرگ خاتون کی عینک پر اٹکی پھول کی پتی اپنے ہاتھ سے نکالی۔

مسیحی خواتین نے وزیر اعلی مریم نواز کو بہت سی دعائیں دیں اور آمد پر شکریہ ادا کیا۔ مریم نواز  نے مسیحی رہنماؤں کے ساتھ ملکرایسٹر کا کیک بھی کاٹا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف قومی زیارت مقدسہ مریم  چرچ ۔ مریم آباد  بھی گئیں ،انہوں نے مسیحی خاندانوں میں ایسٹر گرانٹ تقسیم کی، پنجاب بھر میں 10 ہزار مسیحی خاندانوں کو 5ہزار فی کس عیدی دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایسٹرکی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ مریم آباد چرچ کے فادر طارق جارج نے بائبل پڑھ کر سنائی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور دیگر مہمان قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہوگئے۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چرچ کے احاطے میں بوہڑ کا پودا بھی لگایا اوردیکھ بھال کی ہدایت  کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین ، پرویز رشید ،سینئر منسٹر مریم اورنگزیب ،صوبائی وزرا عظمی زاہد بخاری ، ارکان اسمبلی، بشپ عرفان جمیل، بشپ الیگزینڈر جان ملک ، چرچ آف پاکستان کے بشپ ندیم کامران، نولکھا چرچ کے ڈاکٹر واجید عبیل اور چرچ آف پاکستان کے ایزل مارشل بھی موجود تھے۔