ویب ڈیسک: عیدالفطر سے قبل عوامم پر حکومت نے پیٹرول بم گرا دیا، پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ، 9 روپے66 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، پیٹرول کی قیمت 9 روپے 66 پیسے بڑھنے سے فی لیٹر کی نئی قیمت 289 روپے 41 پیسے ہوگئی ہے،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 32 پیسے کم کی گئی ہے، نئی قیمت میں 282 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لئے برقرار رہیں گی، وزارت خزانہ کے مطابق آج رات 12 بجے قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔