190ملین پاؤنڈ اسکینڈل: عمران خان کی عبوری ضمانت میں 3 روز کی توسیع

190ملین پاؤنڈ اسکینڈل: عمران خان کی عبوری ضمانت میں 3 روز کی توسیع
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی عبوری ضمانت میں 3 دن کی توسیع کردی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، لاء افسران اور نیب کی قانونی ٹیم بھی عدالت پیش ہوئی۔ سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ درخواست گزار اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں، درخواست گزار کی پیشی پر سسکیورٹی مسائل بھی درپیش ہیں، کروڑوں روپے سکیورٹی کے نام پر خرچ ہوتے ہیں۔ جسٹس میں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کہ کیا آپ نیب کے سامنے شامل تفتیش ہوئے؟ جس پر وکیل خواجہ حارث نے جواب کہ نیب کے سامنے ہم شامل تفتیش ہوچکے ہیں۔ بعدازاں عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو 3دن میں احتساب عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔