سنی اتحاد کونسل کی  مخصوص نشستوں کی درخواست پر فل کورٹ تشکیل

سنی اتحاد کونسل کی  مخصوص نشستوں کی درخواست پر فل کورٹ تشکیل
کیپشن: Formation of full court on the request of the Sunni Ittehad Council for specific seats

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی۔ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر فل کورٹ تشکیل دیدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی بینچ تین جون کو سماعت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فل کورٹ تشکیل دینے کا فیصلہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے کیا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشتوں پر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ گزشتہ سماعت پر معطل کیا تھا۔

فل کورٹ بینچ 13 ججز پر مشتمل ہے۔ جس کی سربراہی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے۔ 

اس کے علاوہ دیگر ججز میں 

·       چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

·       جسٹس سید منصور علی شاہ

·       جسٹس منیب اختر

·       جسٹس یحییٰ آفریدی

·       جسٹس امین الدین خان

·       جسٹس جمال مندوخیل

·       جسٹس محمد علی مظہر

·       جسٹس عائشہ اے ملک

·       جسٹس اطہر من اللہ

·       جسٹس حسن اظہر رضوی

·       جسٹس شاہد وحید

·       جسٹس عرفان سعادت خان

·       جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں۔ 

Watch Live Public News