190ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت بغیر کارروائی کےملتوی

190ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت بغیر کارروائی کےملتوی
کیپشن: 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت بغیر کارروائی کےملتوی

ویب ڈیسک:190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی،وکلاء کی عدم حاضری کے باعث سماعت بغیر کارروائی 4جون منگل تک ملتوی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق  سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت پیش کیا گیا جس پر دونوں کا کہنا تھا کہ ہمارے وکلاء پر اسلام آباد میں دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا، اس لئے پیش نہیں ہو سکے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست وکلاء گرفتار تو نہیں ہوئے، پھر حاضر کیوں نہیں ہیں۔

  بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ جن وکلاء کو دہشتگردی مقدمہ میں نامزد کیا گیا،انہوں نے ہی اس ریفرنس کا دفاع کرنا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست مرکزی وکلاء کی عدم حاضری کے باعث استغاثہ کے 9گواہان پر جرح بھی نہ ہو سکی۔

  ملزموں کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت پیش ہوئے،بانی پی ٹی آئی کے وکلاء اظہر صدیق، شعیب شاہین و دیگر کی جانب سے عدالت میں درخواست جمع کرائی گئی۔

وکلا کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے وکیل عثمان گل پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،عثمان گل پر دہشت گردی کا مقدمہ جنہیں عدالت میں پیش کردیا۔جس وکیل نے جرح کرنی ہے ان پر دہشت گردی کا مقدمہ بنایا گیا ہے پیش نہیں ہوسکتا۔

 بعدازاں عدالت نے سماعت بغیر کارروائی  4 جون تک ملتوی کردی۔

Watch Live Public News