(ویب ڈیسک) مریم نواز شریف نے کہا پنجاب کے کسی شہر یا دیہات سے گندے پانی کے جوہڑ کی موجودگی کی شکایت نا قابل قبول ہے،عید پر قربانی کے بعد چند گھنٹوں میں شہر صاف ہونا چا ہیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت پرائس کنٹرول اور دیگر امور کا جائزہ لینے سے متعلق خصوصی اجلا س ہوا، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرزکی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی،مانیٹرنگ کے اشاریوں سے ڈپٹی کمشنر کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، نرخ کے استحکام، ڈویلپمنٹ سکیم، شادی کے کھانے میں ون ڈش کی پابندی، تعلیم اور صحت کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،ڈپٹی کمشنرز کی پروموشن کارکردگی سے مشروط کرنے کا اصولی فیصلہ ہوا۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نےصوبے بھر میں روٹی اور بریڈ،کی مقررہ نرخ پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی جبکہ مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانور وں کی فروخت پر فیس عائد کرنے سے روک دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا امید ہے ہر ڈی سی کام کرے گا، واضح فرق نظر آنا چاہیے،روٹی کے نرخ مستحکم ہونے تک مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے، روٹی کا سائز اور وزن کم ہونے کی شکایات نہیں ہونی چاہیے،پرائس مقرر ہونے کے بعد عملدرآمد ڈپٹی کمشنر کی ذمہ داری ہے،ہسپتالوں میں مریضوں کے ویٹنگ ایریا میں شیڈ بنائے جائیں اورپنکھے بھی نصب کئے جائیں۔
ہسپتالوں میں مریضوں اور تیمارداروں کو صاف پانی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے،ہسپتالوں میں مریضوں کے انتظار کا دورانیہ کم از کم ہوناچاہیے،بچوں پر حملے کرنے والے آوارہ کتوں کے ہٹانے کی مہم جاری رکھی جائے،شہریوں کی شکایت سے پہلے ہی صفائی ستھرائی ہوجانی چاہیے،پنجاب کے کسی شہر یا دیہات سے گندے پانی کے جوہڑ کی موجودگی کی شکایت نا قابل قبول ہے۔
شہروں اور دیہات میں سیوریج،برینج اور دیگر مسائل حل کیے جائیں،صفائی کے انتظامات اور سروسز پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،ڈپٹی کمشنر کا ہروزٹ عوام کے لئے بہتری کا باعث ہونا چاہیے،ڈپٹی کمشنرزسپیشل ایجوکیشن سکولوں کا بھی ہفتہ وار وزٹ ضرور کریں،سکولوں کی خستہ حال عمارتوں کے بارے قبل از وقت رپورٹ پیش کرکے مرمت یقینی بنائی جائے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ صوبے بھر میں سٹریٹ لائٹ اور فلٹرییشن پلانٹ کے بارے میں باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے،ستھرا پنجاب کا مطلب ہر شہر اور ہر گائوں کی صفائی ہے،لاہور کی صفائی اوردیگر صورت حال بہتر ہوئی ہے مزید بہتر بنائی جائے،مصنوعی مہنگائی کا سدباب ہماری ذمہ داری ہے۔
ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں خسرہ کی صورتحال کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کریں،فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویل پروگرام کی مانیٹرگ کا عمل جاری رکھا جائے،خسرہ سے بچاؤ کے لئے جنگی بنیادوں پر ویکسی نیشن کی جائے۔
مویشی کی آمد پر گانگو وائرس کے پیش گی سد باب کے لئے اقدامات کئے جائیں،ہر شہر میں مقررہ مقام پر ہی مویشی منڈی لگانے کی اجازت دی جائے،عید پر قربانی کے بعد چند گھنٹوں میں شہر صاف ہونا چا ہیے۔