ورلڈ کپ 2023: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

ورلڈ کپ 2023: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
ورلڈ کپ 2023 کے 31ویں میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں‌سے شکست دیدی ہے. کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلنے جانے والے ورلڈ کپ کے 31 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے204 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 46 ویں اوور کی پہلی گیند پر آؤٹ ہوگئی۔بنگلہ دیش نے پاکستان کو 205 رنز کا ہدف دیا. پاکستان نے بنگلادیش کا 205 رنز کا ہدف با آسانی 33 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، فخر زمان نے شاندار 81 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 7 چھکے شامل تھے۔عبداللہ شفیق نے 68 رنز بنائے.کپتان بابر اعظم 9 رنز بنا کر پویلین لوٹے.وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 26 ، افتخار احمد 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے. بنگلہ دیش کی طرف سے مہدی حسن نے 3 وکٹیں‌حاصل کیں. پاکستان کی جانب سے شاندار بولنگ کی گئی ۔بنگلہ دیش کے 7 کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکے۔بنگال ٹائیگرز کی جانب سے محموداللہ 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔لٹن داس نے 45 ، کپتان شکیب الحسن نے 43 رنز بنائے۔اس کےعلاوہ مہدی حسن نے 25 رنز اسکو کیے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور وسیم جونیئر نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حارث رؤف نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔اسامہ میر اور افتخار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔